تھانوں میں بند گاڑیوں کو بحق سرکاری ضبط کرکے نیلامی کا فیصلہ

جمعرات 17 مارچ 2016 16:25

سرگودھا ۔17مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء)سرگودہا سمیت صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے مختلف تھانوں میں بند ایسی گاڑیاں جو کم از کم دو سال سے مالک لینے نہیں آئے ان گاڑیوں کو بحق سرکاری ضبط کرکے ان کی نیلامی کی جائے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانوں میں بند کی گئی گاڑیاں کھڑی کھڑی ناکارہ ہوگئی ہیں ان کے پرزہ جات غائب ہوگئے ہیں ،کئی گاڑیوں کے ٹائر وغیرہ بھی نکال لئے گئے ہیں اور یہ گاڑیاں تھانوں میں بے کار کھڑی ہیں جنہیں کوئی لینے نہیں آیا، ان گاڑیوں کو بحق سرکار ضبط کرکے نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے اس اقدام سے کروڑوں روپے کی آمدن ہوگی جو متعلقہ تھانوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائیگی۔