سرگودھامیں ہائی کورٹ بنچ کے قیام کیلئے وکلاء کی ہڑتال

جمعرات 17 مارچ 2016 16:25

سرگودھا ۔17مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء)سرگودھامیں ہائی کورٹ ڈو یژ نل بنچ کے قیام کے سلسلہ میں ڈسڑکٹ بار سرگودھا نے ہڑتال کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پروکلاء نے مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا اورعدالتوں میں پیش نہ ہوئے جس کے باعث کیسز کی سماعت ملتوی ہوگئی بالخصوص دور دراز سے آنیوالے سائلین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ڈسٹرکٹ بار کے نو منتخب صدر میاں خداداد کلیارء ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری چوہدری شہزاد وڑائچ نے کہا کہ ہائی کورٹ بینچ کا قیام سرگودہا کے شہریوں کا حق ہے ان کو یہ حق ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سرگودھا میں ہائیکورٹ بینچ کے قیام کیلئے وکلاء کی ہڑتال کا سلسلہ جاری رہے گا، انہوں نے مزید کہا کہ بینچ کے قیام سے سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع خوشاب‘ میانوالی‘ بھکر اور دور دراز کے علاقوں سے آنیوالے سائلین کو انصاف کی فراہمی میں مدد ملے گی۔