چین غیر ملکی سرمایہ کاری میں بدستور مقناطیسی صلاحیت کا حامل ہو گا ، وزارت تجارت
جمعرات 17 مارچ 2016 16:35
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء) چین کو یقین ہے کہ وہ نئے چیلنجوں کے باوجود غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے پر کشش مارکیٹ رہے گا ۔ یہ بات وزارت تجارت ( ایم او سی )کے ترجمان نے جمعرات کو بتائی ہے ۔ ایم اوسی کے ترجمان شین ڈین یانگ نے کہا کہ یہ اعتماد اس موجودہ بنیاد اور نئی کوششوں سے پہنچا ہے جو غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول کیلئے کی جائینگی ، 2015ء میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی استعمال شدہ تعداد 135.6بلین امریکی ڈالر رہی ہے جو کہ 5.5فیصد سالانہ سے زیادہ ہے ، اس طرح مسلسل چوبیس برسوں کیلئے دیگر ترقی پذیر ممالک کی کارکردگی کو پیچھے چھوڑ دیا گیا ہے ۔
ایم او سی کے مطابق چین نے دراصل رواں سال کے پہلے دو مہینوں میں غیر ملکی سرمایہ میں 141.88بلین ژوان استعمال کیا جو کہ 2.7فیصد کا اضافہ ہے ، ملک کو لیبر جیسے پیداواری عوامل کی بڑھتی ہوئی لاگت اور دوسرے ممالک کی طرف سے بڑھتی ہوئی مسابقت کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کے حصول میں چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تا ہم عالمی اداروں اور غیر ملکی ایوان ہائے تجارت کے محققین چین کی سرمایہ کاری صورتحال کے بارے میں انتہائی خوش ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسرائیل کا شام پرراکٹ حملہ،معمولی نقصان کی اطلاع
-
ساحل پرگم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
-
بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
-
چینی سائنسدانوں نے پھول سے خوبصورت ہیرا بنا لیا
-
چین، 41 ویں وائی فانگ بین الاقوامی پتنگ میلے کا آغاز، آسمان رنگین پتنگوں سے بھر گیا
-
امریکہ میں فائرنگ، 5 طلبا زخمی، ملزم فرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.