لوگو کے استعمال پر ” دی وائس آف ہالینڈ “ کے پیش کار کا چینی کمپنیوں کیخلاف مقدمہ

جمعرات 17 مارچ 2016 16:36

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء) ایک چینی عدالت نے دو چینی کمپنیوں کے خلاف ” دی وائس آف ہالینڈ “ کے ذہانت کے مقبول شو کے ہالینڈ کے پیش کار کی طرف سے مالکانہ حقوق کی قانونی چارہ جوئی کی سماعت شروع کردی ہے ، ٹلپہ نے شنگھائی مینگ ژیانگ گیانگ ین ثقافت و نشریاتی کمپنی اور بیجنگ ژینگ یتیان ژیا ثقافتی ومیڈیا کمپنی کے خلاف اس کے لوگو اور گرافکس کے غیر قانونی استعمال کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔

چاؤ یانگ ڈسٹرکٹ کی پیپلز کورٹ کی طرف سے جمعرات کو جاری کئے جانے والے ایک اعلامیہ کے مطابق اس نے ہرجانے کے طورپر 30لاکھ ژوان(462ہزارامریکی ڈالر )ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ئی مینگ ژیانگ گیانگ ین میڈیا فرم سٹار چائنا جس نے ” دی وائس چائنا“ کے ابتدائی سیزن پیش کرنے کے لئے ٹلپہ سے اشتراک عمل کیا تھا کا ذیلی ادارہ ہے ، مینگ ژیانگ گیانگ ین ” دی وائس آف چائنا “ کے تازہ ترین سیزن پر مل جل کر کام کررہے ہیں ،ٹلپہ نے الزام لگایا ہے کہ انہوں نے اکتوبر سے ملک گیر ایڈیشنوں میں اس کے ”دی وائس آف...... “ کے لوگو غیر قانونی طورپر استعمال کئے ہیں ،” دی وائس آف ہالینڈ “ پہلے 2010ء میں شروع ہوا جس میں فلمی شخصیات کے پرفار منگ کے فنکاروں کو متعدد مقابلوں کے ذریعے شوقیہ ذہین افراد کو کوچنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا اسے اب تک ٹی وی فارمیٹس کا اب تک کے انتہائی کامیاب ترین ٹی وی فارمیٹس خیال کیا جات ہے ” دی وائس آف چائنا“ کا سیز ن فور 2015ء میں نشر کیا گیا یہ ملک گیر پیمانے پر زبردست مقبول ہو ا ۔

متعلقہ عنوان :