مشیر خارجہ پاکستان سرتاج عزیز کی بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 مارچ 2016 16:46

نیپال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 مارچ 2016ء) : مشیر خارجہ پاکستان سرتاج عزیز اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی نیپال کے شہر پوکھرا میں باضابطہ ملاقات ہوئی۔ مشیر کارجپہ سر تاج عزیز نے اسلام آباد میں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے لیے دعوت نامہ بھارتی وزیر خارجہ کے حوالے کیا۔ دعوت نامہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملاقات کے ایجنڈے میں پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات سے متعلق امور شامل ہیں۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ ستائیس تاریخ کی رات کو پاکستان کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بھارت پہنچے گی،جو بھارت پہنچنے پر اٹھائیس تاریخ کو تحقیقات پر کام کرے گی۔

(جاری ہے)

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بتایا کہ ملاقات میں سارک ایجنڈے پر ہوئی، دونوں ممالک کے مابین تمام ایشوز بھی زیر گور تھے ، جن پر ملاقات میں خوش اسلوبی سے بات چیت کی۔

پٹھانکوٹ واقعہ سے دونوں ممالک کی قیادت میں رابطوں کا التوا آیا۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں سارک ایجنڈے پر بات ہوئی۔سشما سوراج سے پاک بھارت تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بات چیت خوشگوار ماحول میں ہوئی جو کہ کافی مفید رہی۔ مشیر خارجہ پاکستان نے بتایا کہ رواں ماہ کے آخر میں اکتیس تاریخ کو وزیر اعظم نواز شریف نیویارک روانہ ہوں گے۔اُمید ہے کہ پاک بھارت وزرائے اعظم کی نیویارک میں ملاقات ہو گی۔