فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر جوہر ٹاؤن کے کمرشل پلاٹوں کی آسان شرائط پر نیلامی کا فیصلہ
جمعرات 17 مارچ 2016 16:57
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) لاہورمیں بین الاقوامی معیار کی جدید ترین سہولتوں کے حامل نئے کاروباری مرکز فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر جوہر ٹاؤن کے کمرشل پلاٹوں کی آسان شرائط پر نیلامی کا فیصلہ کیا گیا ہے ،پلاٹوں کی قیمت قسطوں میں وصول کی جائے گی اور محض40فیصد ادائیگی پر پلاٹ کا قبضہ دے دیا جائے گا ۔ کسی پلاٹ کی ریزور قیمت کا صرف 10فیصد (قابل واپسی )جمع کروا کر بولی میں حصہ لیا جا سکے گا ۔
سب سے زیادہ بولی دہندہ کو پلاٹ کی قیمت کا 20فیصدنیلامی کے 20دن بعد تک بھی جمع کروانے کی اجازت ہو گی ۔مجاز اتھارٹی کی طرف سے بولی کی منظوری کے بعد پہلی قسط30کے اندر جمع کروائی جا سکے گی۔پلاٹ کی قیمت ایک ارب روپے سے زائد ہونے پر آٹھ سہ ماہی قسطوں میں ادائیگی کی سہولت دی جائے گی۔(جاری ہے)
پلاٹ عنقریب نیلام عام کے ذریعے فروخت کئے جائیں گے۔ بین لاقوامی معیار کے مطابق بنایاجانے وا لا ملک کا یہ پہلا تجارتی مرکز نہر لاہور برانچ‘ موٹر وے ‘ ملتان روڈ ‘ رائے ونڈ روڈ ‘ فیروز پور روڈ‘ سدرن بائی پاس اور دوسرے شہروں سے لاہور آنے والے دیگر راستوں سے قریب ہونے کے باعث کاروباری مقاصد کیلئے انتہائی موزوں ہے ۔
یہاں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کی حوصلہ افزائی کے لئے تعمیراتی قوانین میں بھی نرمی کی گئی ہے اور ان کے لئے زیادہ سے زیادہ بلندی کی حد میں اضافہ کر دیا گیا ہے ‘ پلا ٹوں کے کورڈ ایریا بڑھا دیا گیا ہے اور اب کسی پلاٹ کے 60فیصد حصے پر عمارت تعمیر کی جا سکے گی ‘ اس کے علاوہ عمارت کے عقب اور دونوں اطراف سے خالی چھوڑی جانے والی جگہ بھی کم کر کے25کنال کے پلاٹ کے لئے 15 فٹ اور اس سے بڑے پلاٹ کے لئے 20فٹ کر دی گئی ہے ۔فنانس اینڈٹریڈ سنٹر میں فائیو سٹار ہوٹل کی تعمیر کے لئے 118کنال اور سپر سٹور بنانے کے لئے مختص90کنال کے پلاٹ پہلے ہی نیلام کئے جا چکے ہیں جن پر عمارتوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے ۔اس کے علاوہ یہاں 27کنا ل پر ہیلتھ کلب ‘ 25کنال پر ہسپتال ‘پانچ کنال پر مسجد‘75کنال پر تفریحی ایریا‘32کنال پر پارک اور منی گالف کلب ‘40کنال پر کثیر المنزلہ اپارٹمنٹ اور8کنال پر سروس ایریا تعمیر کیا جائے گا۔مزید تجارتی خبریں
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.