بھارت ‘ یونیورسٹی کے ہاسٹل میں گائے کا گوشت کھانے کی افواہ پر 4 کشمیری طلبہ کو گرفتار کرلیا گیا

ہاسٹل میں گوشت لانے اور اس کے پکانے میں مذکورہ طلبہ کے کردار کی تحقیقات کی جارہی ہیں ‘ پولیس افسر

جمعرات 17 مارچ 2016 17:10

بھارت ‘ یونیورسٹی کے ہاسٹل میں گائے کا گوشت کھانے کی افواہ پر 4 کشمیری ..

اجمیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) بھارتی ریاست راجھستان کے ضلع چتوڑ گڑھ میں واقع میوار یونیورسٹی کے ہاسٹل میں گائے کا گوشت کھانے کی افواہ پر 4 کشمیری طلبہ کو گرفتار کرلیا گیا.

(جاری ہے)

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق واقعہ اْس وقت پیش آیا جب اس حوالے سے افواہیں گردش کرنے لگیں کہ کشمیری طلبہ نے اپنے ہاسٹل کے کمرے میں گائے کا گوشت پکا کر کھایا افواہ پھیلتے ہی دیگر طلبہ، مقامی افراد اور دائیں بازو کی ہندو تنظیموں کے حامی یونیورسٹی ہاسٹل کے باہر جمع ہوگئے اور کشمیری طلبہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جبکہ کچھ مظاہرین نے ہائی وے کو بھی بلاک کردیاواقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور مظاہرین کو منتشر کرتے ہوئے مذکورہ طلبہ کو گرفتار کرلیا ‘گنگرار پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاوٴس افسر لبھورام کے مطابق ہاسٹل میں گوشت لانے اور اس کے پکانے میں مذکورہ طلبہ کے کردار کی تحقیقات کی جارہی ہیں ایس پی چتوڑ گڑھ پی کے کھامیسرا کے مطابق معاملے کی نزاکت کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس نے جانوروں کے ڈاکٹر کو طلب کیاجنھوں نے واضح کیا کہ کہ مذکورہ گوشت گائے کا نہیں بلکہ بکرے کا تھاتاہم مزید تصدیق کے لیے گوشت کو فرانزک ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیج دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :