لاڑکانہ،عرضی بھٹو کے رہائشی غلام مصطفی لانگاہ کا معصوم بچوں کے ہمراہ مکان پر قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 17 مارچ 2016 18:17

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) لاڑکانہ میں تحصیل سجاول جونیجو کے گاؤں عرضی بھٹو کے رہائشی غلام مصطفیٰ لانگاہ نے اپنی بیوی رضیہ خاتون اور معصوم بچوں کے ہمراہ مکان پر قبضے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ میرے مکان پر میرے بھائیوں اور بھتیجوں نے قبضہ کیا ہوا ہے جس کے باعث میں اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ اپنے رشتہ داروں کے رہائش اختیار کیا ہوا ہے۔

انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی اور بھتیجوں نے مجھے اور میرے گھر والوں پر تشدد کرکے ہمیں گھر سے نکال دیا ہے۔ انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی لاڑکانہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ مکان پر قبضہ ختم کرکے میرے بھائی اور بھتیجوں کے خلاف قانونی کاروائی کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔