شام میں جنگ بندی برقرارد انتقالِ اقتدار کاعمل جلد ازجلد مکمل ہونا چاہئے،امریکا

امریکی وزیرخارجہ کی روسی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو،شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا،بیان

جمعرات 17 مارچ 2016 18:18

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) امریکا نے شام میں انتقال اقتدارکے لیے پیش رفت پر زوردیتے ہوئے کہاہے کہ یہ عمل جلد ازجلد مکمل ہوجاناچاہیے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعرات کو امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیا کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ٹیلی فون پر شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور شام میں فوری طور پر سیاسی انتقال اقتدار کی جانب پیش رفت کی ضرورت پر زور دیا ۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق جان کیری نے شام میں جنگ بندی برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زوردیا ہے۔ان کی اس فون کال سے قبل صدر براک اوباما نے روسی صدر ولادی میر پوتین سے فون پر شام کی صورت حال پر گفتگو کی تھی۔امریکی وزیر خارجہ آیندہ ہفتے روس کے دورے پر روانہ ہونے والے ہیں۔

متعلقہ عنوان :