ہارون آباد میں رنگا رنگ وائٹل جشن بہاراں میلہ شروع

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 17 مارچ 2016 19:11

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 17 مارچ۔2015ء ) رنگا رنگ وائٹل جشن بہاراں میلہ شروع ہوگیا ہے جس کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عارف خان نیازی نے کیا اس موقع پر ٹی ایم او شیخ اشفاق احمدوائٹل گروپ آف کمپنیز کے مارکینٹنگ مینجر پاکستان چوہدری توقیر انور ،صدر ٹی ایم اے ایمپلائز ایسوسی ایشن عبید الرحمان چوہدری ،چوہدری عدیل افضل ،مسلم لیگ (ضیاء) کے تمام کونسلرز سمیت علاقہ بھر کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

پر تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعتیہ کلام سے کیا گیا بعد ازاں ٹیبلو زاور مزاحیہ پروگرام پیش کیے گئے میجک پروگرام سے حاضرین بھر پور لطف اندوز ہوئے جشن بہاراں میلہ پانچ روز تک جاری رہے گا اور 20مارچ تک جاری رہنے والے اس فیسٹول میں مقامی ثقافتی رنگ اپنے جوبن پر نظر آئیں گے جشن بہاراں فیسٹیول میں ملک کے نامور فنکار بھی اپنے فن کا مثاہرہ کریں گے پروگرام کے آخر میں چوہدری عالم کمبوہ نے وائٹل سوپ کے ریپرز کی قرعہ اندازی کی جس میں محمد طارق نامی شخص کا ایل سی ڈی کا انعام نکلا پروگرام میں سیکورٹی کے حوالہ سے مقامی پولیس کی جانب سے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :