ہارون آباد میں شیشے نے نئی نسل کے چہرے دھندلا دیے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 17 مارچ 2016 19:11

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 17 مارچ۔2015ء) ن نئی نسل کو تباہی سے دوچار کرنے والا شیشہ عروج پر پہنچ گیا ہے اور شیشہ پوائنٹس پر نئی نسل کا رش بڑھ رہا جبکہ پولیس نے خاموشی اختیار کر لی ہے۔

(جاری ہے)

مختلف مقامات پر شیشہ پوائنٹس کھل چکے ہیں جن میں نوجوان نسل فیشن پرستی کے چکر میں نشہ کا شکار ہونے لگی ہے اور یہ شیشہ پوائنٹس نشہ کی عادت کو بد کو فروغ دے رہے ہیں ہارون آباد پولیس نے اس مذموم رجحان کے خلاف ایکشن کی بجائے کسی خاص وجہ اور مقاصد کے تحت خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور نئی نسل تبا ہ ہونے لگی ہے پولیس کی اس بے حسی پر شہریوں محمد انور ،خالد حسین ،شمس الحق ،نذیر حسین ملک ،محمد فاروق نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مذموم رجحان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :