ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ اورڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈجاری

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 17 مارچ 2016 19:18

پاکپتن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 17 مارچ۔2015ء)محکمہ عشروزکواۃنے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ اورڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے ایک کروڑ روپے کے فنڈزجاری کر دیئے ضلعی چیرمین چوہدری سجادپرویزنے بتایاکہ 53لاکھ وی ٹی آئی کالج پاکپتن اور32لاکھ روپے کے چیک وی ٹی آئی کالج عارفوالہ کوجاری کردیئے ہیں جہاں پر غریب ومستحق بچوں اوربچیوں کو چھ مختلف ٹریڈز میں ہنرمندبنایاجارہاہے مریضوں کے مفت علاج ومعالجہ کیلئے 4لاکھ روپے ڈی ایچ کیوہسپتال اور 2دولاکھ روپے چھ مدارس کیلئے 12لاکھ روپے کے چیک جاری کردیئے ہیں۔