صوبائی ڈویلپمنٹ فورم نے پنجاب میں ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کیلئے 49کروڑ 56لاکھ 15ہزار روپے کی منظوری دیدی

جمعرات 17 مارچ 2016 19:23

لاہو ر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔ 17 مارچ۔2015ء ) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2015-16 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے31 ویں اجلاس میں مختلف ڈویلپمنٹ سیکٹر کی کل 3ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 49کروڑ 56 لاکھ 15ہزار روپے کی منظوری دی ۔

(جاری ہے)

صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمدجہانزیب خان نے کی جبکہ متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کے31 ویں اجلاس میں جن 3ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں پنڈ دادن خان کے مقام پر کول سپلائی برائے پاور پلانٹ کو سہولت کی فراہمی کے ضمن میں روڈ نیٹ ورک کی تعمیر (پی سی II)کیلئے 70 لاکھ روپے، ضلع فیصل آباد میں برن و سرجری سنٹر کے قیام کیلئے 47 کروڑ 88 لاکھ 15 ہزار روپے اور ضلع لاہور میں ڈرگس (منشیات) ٹیسٹنگ لیبارٹری آئی ایس او 17025-2005 کی تیاری کے سلسلہ میں ماہرین کی خدمات کے حصول (پی سی II)کیلئے 98 لاکھ روپے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :