حکمران لیگ کی رگ رگ میں رگنگ شامل ہے‘ نوازشریف رِگنگ کی بھرپورپلاننگ کے بغیرآج تک رِنگ میں نہیں اترے
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی کا اجتماع سے خطاب
جمعرات 17 مارچ 2016 19:37
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔ 17 مارچ۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمران لیگ کی رَگ رَگ میں کرپشن اوررِگنگ شامل ہے۔ نوازشریف رِگنگ کی بھرپورپلاننگ کے بغیرآج تک رِنگ میں نہیں اترے ،2002ء کے عام اورشفاف انتخابات میں انہیں لاہورسمیت ملک بھر میں بدترین شکست ہوئی تھی۔نوازشریف نے اقتدار ہتھیانے کیلئے جھرلوچلایا اوراگران کابے رحم احتساب نہ ہواتوآئندہ الیکشن بھی شفاف نہیں ہوگا۔
حکمرانوں سے کچھ بعید ہیں وہ اپنے بچاؤ کیلئے نیب کے پرکاٹ سکتے ہیں کیونکہ انہیں سہولت کاروں کابھرپورتعاون دستیاب ہے۔وہ فردوس پارک میں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ پاکستان میں جوکوئی حکمرانوں کے ناجائزکام میں ان کاسہولت کار نہیں بنتاوہ ان کے انتقام کانشانہ بن جاتا ہے۔(جاری ہے)
آصف علی زرداری کاراستہ روکنے کیلئے میاں نوازشریف اورعمران خان اندر سے ایک ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ کوئی سیاسی یتم قائدعوام ذوالفقارعلی بھٹوشہید اوربینظیر بھٹوشہید کے کاروانِ جمہوریت کونہیں روک سکتا ۔ حکمران ٹولے کی پاکستان کے ساتھ دشمنی جبکہ ملک دشمن قوتوں سے دوستی آشکار ہے ۔آصف زرداری اپنے ڈاکٹرز کی ہدایات کے سبب وطن واپس نہیں آرہے ،ذوالفقارمرزاکاحالیہ بیان محض ایک بہتان ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنان کے صبر وتحمل کامزیدامتحان نہ لیا جائے ۔ہم منتقم مزاج حکمرانوں کو اپنے چیئرمین آصف علی زرداری کی زندگی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران صرف نام کے شریف ہیں جبکہ ان کارویہ اورطرزحکومت انتہائی آمرانہ ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.