پرویز مشرف کو میرے ساتھ کی گئی تمام زیادتیوں کیلئے معاف کرتا ہوں: چوہدری نثار

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 مارچ 2016 19:38

پرویز مشرف کو میرے ساتھ کی گئی تمام زیادتیوں کیلئے معاف کرتا ہوں: چوہدری ..

اسلام آباد(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مارچ 2016ء) چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کو میرے ساتھ کی گئی تمام زیادتیوں کیلئے معاف کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کو بیرون ملک روانہ ہونے کی اجازت دینے کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے ان کے اور ان کے خاندان کیساتھ جو کچھ کیا، انہوں نے وہ سب معاف کر دیا ہے۔

پرویز مشرف کیساتھ ان کا کوئی ذاتی عناد نہیں ہے۔ تاہم پرویز مشرف نے قوم کیساتھ جو کچھ کیا انہیں اس سب کیلئے معاف نہیں کیا جا سکتا۔ پرویز مشرف کیخلاف ایمرجنسی نافذ کرنے کا کیس حکومت کا نہیں بلکہ عدلیہ کا تھا۔ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ عدالیہ کی جانب سے کیا گیا ہے نہ کہ حکومت کی جانب سے۔