چکدرہ تا مینگورہ روڈ میں ناقص میٹریل کے استعمال پر تحقیقات کی ہدایت کردی،15کروڑ روپے این ایچ اے کی جانب سے خرچ کئے گئے ،کام ناقص ہواہے تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی،چکدرہ مینگورہ روڈ زبوں حالی کا شکارہے اوروزارت کو اس کا احساس بھی ہے، عارضی طورپر مرمت کیلئے15کروڑ روپے دیئے تھے

وزیرمملکت برائے پارلیمانی امورشیخ آفتاب کا قومی اسمبلی میں نعیمہ کشورخان کے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب

جمعرات 17 مارچ 2016 19:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔ 17 مارچ۔2015ء) وزیرمملکت برائے پارلیمانی امورشیخ آفتاب نے کہا ہے کہ چکدرہ تا مینگورہ روڈ میں ناقص میٹریل کے استعمال پر تحقیقات کی ہدایت کردی،15کروڑ روپے این ایچ اے کی جانب سے خرچ کئے گئے اگرکام ناقص ہواہے تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی،چکدرہ مینگورہ روڈ زبوں حالی کا شکارہے اوروزارت کو اس کا احساس بھی ہے عارضی طورپر مرمت کیلئے15کروڑ روپے دیئے تھے۔

نعیمہ کشورخان نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرتے ہوئے کہا کہ روڈ اتنا خستہ حالی کا شکارہے کہ لگتا ہے15لاکھ کا بھی کام نہیں ہوا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق کی صدارت میں ہوا،اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ مریم اورنگزیب نے آسیہ نازتنولی کے توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ فیض آباد سے پیرودھائی روڈ پرہیوی ٹریفک کی وجہ سے سڑک خراب رہتی ہے،بھاری ٹریفک کی وجہ سے اس سڑک کو ڈبل کیرج وے بنایا جارہاہے،22 مارچ سے یہ منصوبہ شروع کیا جائے اور6ماہ میں اس منصوبے کو مکمل کیاجائے گا،کیئرنگ استطاعت8ٹن تھی اوراب اسے مزید بہترکرنے کی کوشش کی جائیگی،غیرقانونی قبضہ اس سڑک پر نہیں ہے،وزارت داخلہ نے تمام کچی آبادیوں کو خالی کرادیاجو غیرقانونی تھیں۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے مسرت احمد زیب کے توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے کہاکہ چکدرہ تا مینگورہ روڈ کیلئے فنڈز موجودنہیں تھے مگر عارضی طورپر15کر و ڑ روپے سے اسکی مرمت کی گئی اوریہ روڈ بہت بُری حالت میں موجودہے۔نعیمہ کشورخان نے کہا کہ روڈ پر ایسالگتاہے کہ15لاکھ کا بھی مرمتی کام نہیں ہواوہاں پاؤں بھی مارا جائے تو روڈ ٹوٹ جاتاہے۔

صاحبزادہ طارق اﷲ نے کہا کہ روڈ میں ناقص میٹریل استعمال ہوا ہے اورسڑک کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہے اورجو میٹریل استعمال ہورہاہے اسکو بہتر بنایا جائے۔وزیرمملکت برائے پارلیمانی امورنے کہا کہ اگر ناقص میٹریل استعمال ہواہے تو اسکی تحقیقات کرکے ممبران کو رپورٹ پیش کی جائیگی،15کروڑ روپے صحیح انداز سے خرچ نہ ہونے پر تحقیقات بھی ہونگی اوراین ایچ حکام سے رپورٹ طلب کی جائیگی

متعلقہ عنوان :