نیپال ٗ سرتاج عزیز کی بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات ٗ مودی کیلئے سارک سربراہ کانفرنس کا دعوت نامہ سپرد کیا
واشنگٹن میں نیوکلیئر سمٹ کے موقع پر پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات متوقع ہے ٗ امید ہے وزرائے اعظم کی ملاقات کے بعد دوطرفہ رابطے بڑھیں گے ٗپاکستان کی طرف سے پٹھان کوٹ واقعہ کی تحقیقات میں تعاون کے اچھے نتائج مرتب ہونگے ٗ سرتاج عزیز پٹھان کوٹ واقعہ پر پاکستانی ٹیم 27مارچ کو بھارت پہنچے گی ٗ28مارچ کو اپنا کام شروع کر دیگی ٗ سشما سوراج
جمعرات 17 مارچ 2016 19:52
پوکھارا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہاہے کہ واشنگٹن میں نیوکلیئر سمٹ کے موقع پر پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات متوقع ہے ٗ امید ہے وزرائے اعظم کی ملاقات کے بعد دوطرفہ رابطے بڑھیں گے ٗپاکستان کی طرف سے پٹھان کوٹ واقعہ کی تحقیقات میں تعاون کے اچھے نتائج مرتب ہونگے جبکہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اعلان کیا ہے کہ پٹھان کوٹ واقعہ پر پاکستانی ٹیم 27مارچ کو بھارت پہنچے گی ۔
جمعرات کو وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے نیپال کے شہر پوکھارا میں سارک وزرائے خارجہ کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی اور انہیں وزیر اعظم نریندر مودی کیلئے پاکستان میں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس کادعوت نامہ پہنچایا سارک سربراہ اجلاس نواور 10نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاکہ سارک وزارتی اجلاس بہت اچھے ماحول میں ہواہے اور سارک سے متعلق تمام معاملات طے کرلئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ ملاقات میں سارک کے ایجنڈے پر بھی بات چیت ہوئی۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ناسا کے سربراہ کا خلا میں چینی فوج کی موجودگی کا دعویٰ
-
سپیس ایکس نے مزید 23 سٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹ زمین کے گرد مدار میں بھیج دیئے
-
غریب ممالک کے قرضوں کے بوجھ کو تیزی سے کم کرنے کے حل موجود ہیں، اقوام متحدہ
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے آپریشن بحال، مسافروں کو نئی بکنگ کرانے کی ہدایت
-
سعودی عرب میں ٹریفک چالان پر 50 فیصد رعایت کااعلان
-
عمان،سیلابی ریلے میں بیٹی کو سینے سے لگائے باپ کی ویڈیو نے دل دہلا دیئے
-
اقوام متحدہ نے غزہ کے لیے 2.8 ارب ڈالر کی فنڈنگ کی اپیل کردی
-
کوڑے دان سے ملا سونے، ڈالرزسے بھرا بیگ ایرانی شہری نے مالک کو واپس کردیا
-
ترجمے کی مضحکہ خیز غلطی، بھارتی ریلوے اسٹیشن پرلگا بورڈ وائرل ہوگیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
غلط اندازہ اسرائیل ایران تصادم بڑھنے کا باعث بنا، امریکی میڈیا
-
کینیڈا،سونے اورکرنسی کی سب سے بڑی چوری، بھارتی اورپاکستانی ملوث
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.