سینائی میں جنگجوؤں کا حملہ، پانچ مصری فوجی ہلاک

رفح میں دہشت گردوں نے ایک سیکورٹی چیک پوائنٹ پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا،دس زخمی

جمعرات 17 مارچ 2016 20:11

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) مصر کے علاقے جزیرہ نما سینائی میں جنگجوؤں نے نامعلوم مسلح افرادنے حملہ کرکے پانچ فوجیوں کو ہلاک جبکہ دس کو کردیا،مارٹرگولوں سے کیے گئے حملے میں پولیس کی چوکی مکمل طورپرتباہ ہوگئی،میڈیارپورٹس کے مطابق مصری حکام نے گزشتہ روز بتایاکہ رفح میں ایک سکیورٹی چیک پوائنٹ پر جمعرات کی صبح مارٹر گولوں سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ مکمل طور پر تباہ گئی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں مشتبہ جنگجوؤں نے شیخ زوید میں بھی حملہ کرتے ہوئے ایک فوجی کو ہلاک کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :