ورلڈ ٹی 20 میں پاکستانی ویمن سکواڈ کی زخمی ہونے والی اوپنر جویریہ خان کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

سکواڈ میں دوبارہ شامل کرنے کیلئے جویریہ کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار

جمعرات 17 مارچ 2016 20:18

ورلڈ ٹی 20 میں پاکستانی ویمن سکواڈ کی زخمی ہونے والی اوپنر جویریہ خان ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) ورلڈ ٹی 20 میں پاکستانی ویمن سکواڈ کی زخمی ہونے والی اوپنر جویریہ خان کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے کہ تاہم سکواڈ میں دوبارہ شامل کرنے کے لیے ان کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے۔بدھ کو ورلڈ ٹی 20 مقابلوں میں ویسٹ انڈیز کے مدمقابل کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی ویمن سکواڈ کی اوپنر جویریہ خان کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہوگیا تھا۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق چنائی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں شامیلا کونل کے پہلے ہی اوور میں ایک گیند جویریہ خان کے انگوٹھے سے ٹکرائی۔ بعد میں گیند ان کے ہیلمٹ کی گرِل سے ٹکرائی اور وہ گر گئیں۔27 سالہ جویریہ خان پاکستان کی جانب سے اوپنر کے فرائض سرانجام دے رہی تھیں ٗانھیں سٹریچر پر ڈال کر میدان سے لے جایا گیا۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کی کپتان سٹیفنی ٹیلر نے کہا کہ ہمیں اس حادثے سے بہت صدمہ پہنچا ہے ٗہمیں بتایا گیا کہ وہ اب ٹھیک ہیں اور اس سے ہمیں تسلی ہو گئی ہے ٗویسٹ انڈیز نے یہ میچ چار رنز سے جیت لیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جویریہ خان کوہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے ٗٹیم مینیجر عائشہ اشہر کے مطابق ابھی جویریہ کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ کے آنے تک وہ اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار نہیں کر سکتیں کہ آیا جویریہ کھیل سکتی ہیں یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :