ورلڈ ٹی ٹونٹی گروپ ون ، افغانستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 154 رنز کا ہدف دیدیا

جمعرات 17 مارچ 2016 20:30

ورلڈ ٹی ٹونٹی گروپ ون ، افغانستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 154 رنز کا ..

کلکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17مارچ2016ء ) ورلڈ ٹی ٹونٹی کے گروپ ون میں افغانستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 154 رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔ ایڈن گارڈنز ،کولکتہ میں جاری میچ میں افغانستان کی اننگز کا آغاز کچھ اچھا نہیں رہا اور اوپنر محمد شہزاد 8رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

(جاری ہے)

نور علی زادران کو شاٹ کھیلنے میں مشکلات پیش آئیں اور ان کی اننگز کا خاتمہ بھی 20 کے انفرادی سکور پر ہوگیا ۔کریم صادق کو پریرا نے بغیر کوئی رن بنائے اور محمد نبی کو ہیراتھ نے پوویلین چلتا کیا تو افغانستان مشکلات میں گھری ہوئی تھی تاہم اصغر ستانکزئی نے سمیع اللہ کیساتھ ملکر پانچویں وکٹ کے لیے اکسٹھ رنز جوڑے، سمیع اللہ 31رنز بنا کر پوویلین لوٹے۔