سکھر: پیٹرول چھڑک کر خود سوزی کرنے والا شہری زندگی کی بازی ہار گیا

جمعرات 17 مارچ 2016 20:39

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) پیٹرول چھڑک کر خود سوزی کرنے والا شہری زندگی کی بازی ہار گیا سول اسپتال کا برنس وارڈ بدستور غیر فعال تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت اورسول اسپتال انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث سول اسپتال سکھر میں خطیر رقوم کی لاگت سے بنے والا برنس وارڈ بدستور غیر فعال ہونے کے باعث چند روز قبل سکھر کے علاقے گرم گودی میں پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے سے جھلسنے والا شہری پیارو شیخ کراچی کے اسپتال میں انتقال کرگیا سول اسپتال سکھر میں برنس وارڈ کی سہولت نہ ہونے کے باعث اکثر مریضوں کو کراچی منتقل کیا جاتا ہے علاج میں تاخیر کے باعث اکثر مریض زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں ایک مہینہ قبل بھی آگ سے جھلسنے والے گھوٹکی کی خاتون ناہید بیگم اور اس کا بیٹا یوسف جاں بحق ہو گئے تھے واضح رہے کہ سکھر میں سکھر سمیت اندورن سندھ کے علاقوں میں آگ سے جھلسنے اور تیزاب گردی کے شکار مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے خطیر رقوم کی لاگت سے سول اسپتال سکھر میں تعمیر برنس وارڈ محکمہ صحت اور اسپتال انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث دو سال بیت جانے کے باوجود مریضوں کیلئے کھولا نہیں جاسکا ہے ۔

(جاری ہے)

سکھر , گھوٹکی , شکارپور , خیرپور سمیت دیگر اضلاع میں آگ اور تیزاب گردی کے واقعات میں جھلسنے والے مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کے لئے غلام محمد مہر میڈیکل کالج ( سول اسپتال ) سکھر میں کرڑروں روپے کی لاگت سے دو سال قبل مکمل ہو چکا ہے برنس کے مریضوں کو علاج کی سہولت کے لئے خطیر رقوم سے خریدی جانیوالی ادویات اور مشینری گودام , اسٹور وں میں پڑی خراب ہورہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :