الیکشن کمیشن میں انفارمیشن گروپ کی ثریا جمال کو ڈی جی پی آر تعینات کر دیا گیا

جمعرات 17 مارچ 2016 20:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء) الیکشن کمیشن میں انفارمیشن گروپ کی ثریا جمال کو ڈی جی پی آر تعینات کر دیا گیا، انہیں سابق ڈی جی پی آر الیکشن کمیشن راجہ افتخار کی جگہ تعینات کیا گیا ہے، گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے پی آئی ڈی کی جانب سے ڈی جی پی آر کے عہدے پر تعیناتی کیلئے 3 افسران کی سمری میں سے ثریا جمال کے نام کی منظوری دی تھی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اس حوالے سے ثریا جمال کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ثریا جمال ایک آدھ روز میں باقاعدہ اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیں گی۔ ثریا جمال قبل ازیں پی آئی ڈی کی جانب سے مختلف وزارتوں اور محکموں میں ذمہ داریوں پر فائز رہ چکی ہیں

متعلقہ عنوان :