پاکستان علماء کونسل کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس 27مارچ کو فیصل آباد میں طلب
اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال ،تحفظ حقوق نسواں بل ،پاکستان علماء کونسل کی رکنیت سازی اور جماعتی انتخابات کے بارے میں اہم فیصلے کئے جائیں گے، تحفظ حقوق نسواں بل پر ملک کے اہم مفتیان کرام اور قانونی ماہرین کا اجلاس 22مارچ کو فیصل آباد میں ہوگا‘طاہر محموداشرفی
جمعرات 17 مارچ 2016 20:56
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء) ملک کے موجودہ حالات پر پاکستان علماء کونسل کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس 27مارچ کو فیصل آباد میں بلالیا ‘ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال ،تحفظ حقوق نسواں بل ،پاکستان علماء کونسل کی رکنیت سازی اور جماعتی انتخابات کے بارے میں اہم فیصلے کئے جائیں گے، تحفظ حقوق نسواں بل پر ملک کے اہم مفتیان کرام اور قانونی ماہرین کا اجلاس 22مارچ کو فیصل آباد میں ہوگا۔
یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محموداشرفی نے علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان لاالہ الااﷲ کی بنیاد پر قائم ہوا ہے اور کوئی قوت اور طاقت پاکستان کو اسکے نظرئیے اور اساس سے نہیں ہٹا سکتی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو لادین اور سیکولر ریاست بنانے کا مطالبہ کرنے والے چند سو افراد ہیں جبکہ پاکستان میں نظام مصطفی کا مطالبہ کرنے والے اور نظام مصطفی پر جانیں قربان کرنے والے کروڑوں میں ہیں۔
پاکستانی قوم پاکستان کو مدینہ منورہ کی طرز کی ریاست دیکھنا چاہتی ہے جس میں تمام لوگوں کو یکساں حقوق حاصل ہوں اور انصاف میسر ہو اور کوئی بھی فرد ،گروہ یا جماعت تعصب کی بنیاد پر کسی کی حق تلفی نہ کرسکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل مئی اور جون میں ملک بھر میں علماء،خطباء،آئمہ اور مدرسین کیلئے عصر حاضر کے تقاضوں اور فتنوں سے آگاہی کیلئے تربیتی نشستوں کا اہتمام کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحفظ نسواں بل پر بعض اعتراضات ہیں لیکن بل کو مکمل طور پر غیر شرعی قرار دینا درست نہیں ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ جو جماعتیں اس بل کو مکمل طور پر غیر شرعی کہہ رہی ہیں وہ اس بل کی شقوں کے بارے میں اپنی رائے دیں تاکہ عوام الناس اور حکومت کیلئے سمجھنے میں آسانی ہو کہ کن وجوہات کی بنیاد پر وہ اس بل کو غیر شرعی کہہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل سمیت تمام اداروں کو بل کا مطالعہ کرکے اپنی رائے دینی چاہئے تھی۔کنونشن سے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مولانا عبد الحمید وٹو،مولانا ایوب صفدر،مولانا اسد اﷲ فاروق،مولانا عبد الحمید صابری،مفتی وحید احمد سواتی،مولانا اسعد زکریا ،مولانا نعمان حاشر،قاری احمد علی ندیم،مولانا عمر عثمانی،مولانا شفیع قاسمی،مولانا محمد مشتاق لاہوری،مولانا عبد القیوم ودیگر نے بھی خطاب کیا۔مزید قومی خبریں
-
نیئر حسین بخاری کی ایم این اے فتح اللہ خان کا شوکاز جاری کرنے سے متعلق خبر کی تردید
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف کیس ججز کمیٹی کو واپس بھجوادیئے، سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
-
ملک بھر سے حج پروازیں 9 مئی سے شروع ہونگی،ترجمان وزارت مذہبی امور
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردارعلی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا پہلا اجلاس
-
بہاولنگر ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے یوتھ بائیکس پروگرام کا آغاز ہوگیا
-
ایف آئی اے کی مختلف کارروائیوں میں 2 انسانی سمگلرز گرفتار
-
رائیونڈ میں سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
-
فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست دو رکنی بنچ کو ارسال
-
ضمنی الیکشن میں ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ دفن ہو گیا ‘ یاسمین راشد
-
ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ، پاکستان نے ہمیشہ کشمیراور فلسطین کے مسئلہ کو ہر فورم کر اجاگر کیا ہے، فیصل کریم کنڈی
-
زبانی، تحریری طلاق پر قانون کیا کہتا ہے ہائی کورٹ کا عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل پراستفسار
-
بدین میں 2 نوعمرلڑکوں کا گینگ ریپ، پولیس اہلکار اورسیاستدان کیخلاف مقدمات درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.