بھارت ، پٹھانکوٹ، ممبئی حملوں، پاکستان بلوچستان دہشتگردی سے پریشان ہے،یہ تاثر غلط ہے کہ عام مسلمان دہشتگردی کی مذمت نہیں کرتا، کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل مذاکرات میں ہے، ویزے کی پابندی نرم کی جائے، دشمن بن کر نہیں رہا جا سکتا،بجٹ دشمنی کی بجائے غربت کے خاتمے اور تعلیم کو عام کرنے پر خرچ کیا جائے
پاکستان عوامی تحریک کے قائد د طاہر القادری کا بھارتی ٹی وی چینل کوانٹرویو
جمعرات 17 مارچ 2016 20:58
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ انڈیا، پٹھانکوٹ، ممبئی حملوں، پاکستان بلوچستان دہشتگردی سے پریشان ہے،یہ تاثر غلط ہے کہ عام مسلمان دہشتگردی کی مذمت نہیں کرتا، میڈیا صرف دہشتگردی کی خبر دکھاتا ہے،کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل مذاکرات میں ہے، ویزے کی پابندی نرم کی جائے، دشمن بن کر نہیں رہا جا سکتا،بجٹ دشمنی کی بجائے غربت کے خاتمے اور تعلیم کو عام کرنے پر خرچ کیا جائے۔
جمعرات کو بھارتی ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ آئی ایس آئی پر ایک خاص قسم کے الزامات لگائے جاتے ہیں جن کی تائید نہیں کی جا سکتی کیونکہ ایسے الزامات کے کسی کے پاس شواہد نہیں ہیں اور اگر الزامات ہی لگائے جاتے رہے تو پھر مسائل حل ہونے کی بجائے بڑھتے چلے جائیں گے، انڈیااگر پٹھانکوٹ ،ممبئی حملوں کی بات کرتا ہے تو پاکستان کراچی اور بلوچستان کی دہشتگردی پر پریشان ہے،یہ مسائل تبھی حل ہونگے جب دونوں ملک ملکر دہشتگردوں کو ننگا کرینگے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.