قبائلی رہنماء وسابق ضلع نائب ناظم چاغی ملک محمداعظم محمدزئی سینکڑوں برادری عمائدین کے ہمراہ پی پی پی میں شامل

پرہجوم تقریب میں شمولیت پریس کانفرنس کے ذریعے کی گئی،مقرریرن کاپی پی پی اورقیادت پرمکمل اعتمادکااظہار

جمعرات 17 مارچ 2016 21:10

نوکنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء ) قبائلی رہنما و سابق ضلع نائب ناظم چاغی ملک محمد اعظم محمدزئی نے اپنے سینکڑوں برادری کے عمائدین کے ہمراہ پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما و سابق نگران وزیر میر عارف جان محمد حسنی کی قیادت میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی اس موقع پر میر حاجی تاج محمد کبدانی، میر حبیب دہانی، سردار اعظم برہانزئی، حاجی رفیق ساسولی حاجی عبدالباری محمدحسنی، میر رحمان خان بلوچ، علی احمد بلوچ سمیت ضلعی و تحصیلی عہدیداروں اور قبائلی عمائدین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر میر عارف جان محمد حسنی، ملک محمد اعظم محمدزئی، حاجی تاج محمد کبدانی، میر حبیب دہانی، حاجی رفیق ساسولی نے کہا کہ ضلع چاغی کی غصب شدہ حقوق کی حصول کیلئے جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے گے انہوں نے کہا کہ عوام کی حقوق پہ ڈاکہ ڈال کر پسماندہ رکھا گیا ہے اور انشاء اللہ عوام کے ووٹوں کی طاقت سے ضلع چاغی میں تبدیلی رونما ہوگی کیونکہ اب عوام باشعور ہوچکی ہے کسی کی بہکاوے میں نہیں آئینگے انہوں نے کہا کہ جوق در جوق عوام کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ پیپلزپارٹی ہی عوام کو ان مشکلات سے نجات دلا سکتی ہیں۔