لاہور ہائیکورٹ ، ایم کیوایم قائد کیخلاف الزامات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے درخواست مسترد

جمعرات 17 مارچ 2016 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ نے ایم کیوایم کے قائد کیخلاف لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیا۔لاہورہائیکوٹ کے جسٹس شاہد وحید نے بیرسٹر علی گیلانی کی درخواست پر سماعت کی جس میں کہا گیا کہ ایم کیو ایم کے قائد کیخلاف پارٹی کے باغی ہونے والے رہنماں نے جو الزامات لگائے ہیں وہ سنگین نوعیت ہیں اس لیے ان کی چھان بین کے لیے جوڈیشل کمیشن دیاجائے. لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ جوڈیشل کمیشن تشکیل دینا اور تحقیقات کرنا حکومتی اختیار ہے.. عدالت تفتیشی افسر کا کردار ادا نہیں کر سکتی. ہائیکورٹ نے درخواست کو ناقابل مستر قرار دے کر مسترد کردیا اور درخواست گزار کو دادرسی کے لیے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ نے ایم کیوایم کے قائد کیخلاف لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات کے لئے پرجوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیا۔لاہورہائیکوٹ کے جسٹس شاہد وحید نے بیرسٹر علی گیلانی کی درخواست پر سماعت کی جس میں کہا گیا کہ ایم کیو ایم کے قائد کیخلاف پارٹی کے باغی ہونے والے رہنماں نے جو الزامات لگائے ہیں وہ سنگین نوعیت ہیں اس لیے ان کی چھان بین کے لیے جوڈیشل کمیشن دیاجائے. لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ جوڈیشل کمیشن تشکیل دینا اور تحقیقات کرنا حکومتی اختیار ہے..عدالت تفتیشی افسر کا کردار ادا نہیں کر سکتی. ہائیکورٹ نے درخواست کو ناقابل مستر قرار دے کر مسترد کردیا اور درخواست گزار کو دادرسی کے لیے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔