اسلام آباد، غوری ٹاؤن میں سرچ آپریشن ، 2غیر ملکی خواتین سمیت تین مشتبہ افراد گرفتار

110گھروں کی تلاشی لی گئی

جمعرات 17 مارچ 2016 21:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) وفاقی دارالحکومت کے علاقے غوری ٹاؤن میں حساس اداروں ،پاکستان رینجرز اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 2غیر ملکی خواتین سمیت تین مشتبہ افراد کوگرفتارکرلیاہے ،سرچ آپریشن کے دوران 110گھروں کی تلاشی لی گئی ہے جبکہ گرفتار مشتبہ افراد کو مزید تفتیش کے لیے تھانہ کورال منتقل کردیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

آن لائن کو پولیس سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق یوم پاکستان پریڈ سمیت وفاقی دارالحکومت کی سیکورٹی کو وفرل پروف بنانے کے لیے حساس اداروں ، پاکستان رینجرز اور اسلام آباد پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران ایک سو دس گھروں کی تلاشی لی جس دوران بیس افراد کو گرفتارکیا گیا جن میں سے معمولی نوعیت کے افراد کو تصدیق کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے جبکہ دیگر گرفتارہونے والوں میں دو غیر ملکی خواتین سمیت تین افراد کو گرفتارکیا گیا ہے جنہیں مزید تفتیش کے لیے تھانہ کورال منتقل کردیاگیاہے

متعلقہ عنوان :