پاکستان اگلے ہفتے تخفیف اسلحہ سے متعلق کانفرنس کی صدارت سنبھالے گا
جمعرات 17 مارچ 2016 21:56
اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) پاکستان اگلے ہفتے تخفیف اسلحہ سے متعلق کانفرنس (سی ڈی) کی صدارت سنبھالے گا۔ اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں جنیوا میں پاکستان کی مستقل نمائندہ تہمینہ جنجوعہ 21مارچ کو تخفیف اسلحہ سے متعلق کانفرنس کی صدارت سنبھالیں گی۔
(جاری ہے)
جمعرات کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سی ڈی کے صدر کی حیثیت سے پاکستان اتفاق رائے، تعاون اور متوازن انداز سے کانفرنس کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوشش کرے گا۔
پاکستان شروع سے ہی تخفیف اسلحہ سے متعلق کانفرنس کا فعال اور اہم رکن رہا ہے اور سی ڈی کو عالمی تخفیف اسلحہ مشینری کا ناگزیر حصہ سمجھتا ہے جو عالمی امن،سلامتی اور استحکام میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔پاکستان نے آخری مرتبہ 2005میں سی ڈی کی صدارت کی تھی۔ فورم کا قیام 1979ء میں عمل میں لا یا گیا تھا۔کانفرنس تمام اہم فوجی طاقتوں سمیت 65رکن ملکوں پر مشتمل ہے۔اس کے ایجنڈے میں ایٹمی ہتھیاروں میں کمی،خلاء میں اسلحے کی دوڑ کی روک تھام شامل ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
اللہ کو حاضر ناظرجان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.