جامعہ سندھ جامشورو،ایلسا قاضی کیمپس حیدرآباد میں کے جی سے کلاس چھٹی میں داخلے کا شیڈیول جاری

جمعرات 17 مارچ 2016 21:57

حیدرآباد ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) جامعہ سندھ جامشوروکے رجسٹرار کی جانب سے جاری کردہ سرکولر کے تحت ڈاکٹر این اے بلوچ ماڈل اسکول ایلسا قاضی کیمپس حیدرآباد میں کے جی سے کلاس چھٹی میں داخلے کا شیڈیول جاری کردیا گیا ہے شیڈول کے مطابق کے جی ،پرائمری ون (سندھی اور انگریزی میڈیم) اور کلاس چھٹی (انگلش، سندھی اور اردو میڈیم) تعلیمی سال 2016-17 میں داخلے کے لیے رجسٹریشن فارم 21 مارچ سے جاری کیے جائیں گے امیدوارں سے تحریری و زبانی ٹیسٹ 11 اپریل کو لیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ نتائج کا اعلان 13 اپریل کو کیا جائے گا، کامیاب امیدواروں کی داخلے کی آخری تاریخ 22 اپریل مقرر کی گئی ہے جبکہ کلاس 25 اپریل سے شروع ہونگے۔

متعلقہ عنوان :