شعیب اختر کا محمد عامر کو ماضی کے واقعات کے خوف سے خود کو باہر نکالنے کا مشورہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 مارچ 2016 22:06

شعیب اختر کا محمد عامر کو ماضی کے واقعات کے خوف سے خود کو باہر نکالنے ..

لاہور(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مارچ 2016ء)شعیب اختر نے محمد عامر کو ماضی کے واقعات کے خوف سے خود کو باہر نکالنے کا مشورہ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے پاکستان کے سابق اسپید سٹار شعیب اختر نے انکشاف کیا کہ محمد عامر باولنگ کرواتے وقت کریز سے کافی پیچھے لینڈ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس حوالے سے محمد عامر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ماضی میں ہوئی باتوں کو بھول جائیں خود کو ماضی کے واقعات کےخوف سے باہر نکالیں اور اپنی کارگردگی پر توجہ دیں۔ واضح رہے کہ کرکٹ کے کئی تجزیہ نگاروں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ممکن ہے کہ ماضی میں کروائی گئی نوبالز کے باعث اسپاٹ فکسنگ کیس میں پھنس جانے کا واقعہ محمد عامر کے ذہن میں آج بھی تازہ ہے۔ شاہد محمد عامر آج بھی ماضی میں ہوئے واقعات کے باعث خوف زدہ ہیں اسی لیے وہ نو بال کروانے سے بچنے کیلئے کریز سے کافی پیچھے لینڈنگ کرتے ہیں۔