Live Updates

پنجاب حکومت کی ویکسی نیشن پروگرام پر پیشرفت دیگر صوبوں کے لئے رول ماڈل ہے

ڈیفڈ کی سربراہ جوانا ریڈ کی جی اے وی آئی کی جانب سے ویکسی نیشن پروگرام کی تعریف پر شہباز شریف کو مبارکباد

جمعرات 17 مارچ 2016 22:15

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء ) پنجاب حکومت نے وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی قابل قیادت میں صوبے میں ویکسی نیشن پروگرام پر انتہائی کامیابی سے عملدرآمد یقینی بنایا ہے اور پنجاب حکومت کی ویکسی نیشن پروگرام کے حوالے سے نمایا ں پیشرفت نہ صرف دیگر صوبوں بلکہ باقی ملکو ں کے لئے بھی ایک رول ماڈل ہے -اس امر کا انکشاف پنجاب ہیلتھ ریفارمز روڈ میپ پروگرام کے جائزہ اجلاس کے دوران کیا گیا -وزیر اعلی کی زیر صدارت یہ اجلاس چار گھنٹے تک جاری رہا جس میں پنجاب ہیلتھ ریفارمز روڈ میپ پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا-اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب حکومت نے ویکسی نیشن پروگرام میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جو جدت متعارف کرائی اس سے کوریج میں اضافہ ہو ا ہے اور اس طرح کی پیشرفت کسی اور ملک یا صوبے میں دیکھنے میں نہیں آئی- پاکستان میں ڈیفڈ کی سربراہ جواناریڈنے گلوبل الائنس فارویکسینز اینڈ امیونائزیشن کی جانب سے ویکسینیشن پروگرام پر نمایاں پیشرفت کی تعریف پر وزیر اعلی شہباز شریف کو مبارکباد دی اور کہا کہ وزیر اعلی کی قیادت میں ویکسی نیشن کے پروگرام پر شاندار کام ہوا ہے -

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :