جماعت اسلامی پنجاب کا تین روزہ اجتماع 8,9,10اپریل کو لاہور میں منعقد ہوگا
جمعرات 17 مارچ 2016 22:18
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء ) جماعت اسلامی پنجاب کا سہ روزہ عظیم الشان اجتماع ارکان8،9،10اپریل بروزجمعہ،ہفتہ اور اتوارکووحدت کالونی کرکٹ گراؤنڈز لاہورمیں منعقد ہوگا۔جس میں صوبے بھر سے بڑے پیمانے پرہزاروں ارکان وامیدواران شرکت کریں گے۔
(جاری ہے)
جماعت اسلامی ملتان میڈیا سیل کے مطابق اس اہم اجتماع ارکان کوکامیاب بنانے کے لئے امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراﷲ مجاہد کوناظم اجتماع مقررکیا ہے جبکہ دیگر انتظامی کمیٹیوں کے ذمہ داران میں امورمربین وخواص بلال قدرت بٹ،اسٹیج کمیٹی کے انچارج خلیق احمد بٹ،لائٹ ساؤنڈسسٹم کے ناظم محمد انور گوندل،میڈیاکمیٹی کے ناظم محمد فاروق چوہان،تزئین وآرائش کے ناظم عمروقاص،مطبخ کے ناظم عبدالعزیزعابد،تقسیم طعام کی ذمہ داری خالداحمد بٹ،ٹینٹ کمیٹی کے ناظم مشتاق جاوید،اجتماع گاہ ورہائش گاہ چوہدری عبدالقیوم ،صحت وصفائی احمدسلمان وچوہدری عبدالرشید،ٹیکنیکل کمیٹی کے ناظم انجینئر امتیاز عابد،پارکنگ محمد امین،سیکیورٹی محمداصغر بھٹی،سٹال کمیٹی کے ناظم محسن بشیر،آب رسانی کے ناظم احسان چوہدری،آئی ٹی کمیٹی کے ناظم میاں محمد زمان اورمالیاتی کمیٹی کے ذمہ داران عدنان نذیر،چوہدری امجد اورمحمد اعجازکومقررکیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.