وکلا کو درپیش مسائل کو فوری بنیادوں پر حل کرنا ناگزیر ہو چکا ہے،صدر ہائیکورٹ بار

جمعرات 17 مارچ 2016 22:18

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء) میری کامیابی بزرگوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ ہائیکورٹ بار کی صدارت کو چیلنج کی حیثیت سے لے رہا ہوں کیونکہ وکلا کو درپیش مسائل کو فوری بنیادوں پر حل کرنا ناگزیر ہو چکا ہے ورنہ مسائل کا انبار بڑھتا ہی چلا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار نونختب صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان شیخ جمشید حیات نے ناظم اعلیٰ جماعت اہل حدیث پاکستان پروفیسر عبدالمجید کی جانب سے صدر ہا ئیکورٹ بار ملتان کے اعزاز میں دیئے گئے پرتکلف عشائیہ سے کیا۔

صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان عظیم الحق پیرزادہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی بار کا اعزاز رکھنے والی ملتان بار مسائل کے حساب سے بھی پہلے نمبر پر ہے جن کے سدباب کے لئے اپنے منتخب ہونے کے پہلے دن سے ہی کام شرو ع کر دیا تھا اور ان کے حل میں سینئرز اور بزرگوں سے خصوصی طور پر رہنمائی بھی لے جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

تقریب میں سابق جسٹس الطاف ابراہیم قریشی، سینئر قانون دان مرزا عزیز اکبر بیگ ، سابق صدر ہائیکورٹ بار اطہر شاہ بخاری، سابق جج ڈرگ کورٹ اﷲ دتہ کاشف بوسن ، سماجی و سیاسی شخصیت امیر اﷲ شیخ ، چیئرمین یو سی شیخ رفیق ، حامد ارائیں ، نجف چاون ، اطہر عزیز چوہدری ، نعمان خان خاکوانی ، رانا معراج خالد ، وسیم ممتاز و دیگروکلا ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ کے اہلکاران و جونیئر عملہ کے علاوہ معززین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :