اٹک ‘ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے چچا کے قاتل مجرم بھتیجے کو پھانسی اور 2لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی

جمعرات 17 مارچ 2016 22:19

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسد علی کی عدالت نے چچا کو قتل کرنے والے مجرم کو پھانسی اور 2لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی مجرم خرم سلطان محلہ بابا ولی احمد نے اپنے چچا میر لیاقت علی ولد میر حیدر علی کو قتل کیا تھا پولیس تھانہ فتح جنگ نے ملزم کے خلاف زیر دفعہ 302/34ت پ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مجرم خرم سلطان کو 2لاکھ روپے جرمانہ اور سزائے موت کا حکم سنادیا ۔