اٹک ‘ سرکاری ہسپتال بنیادی ضرورتوں سے محروم ہے ‘مسائل کی آمجگاہ بن گیا ‘غریب مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں
جمعرات 17 مارچ 2016 22:21
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء ) سرکاری ہسپتال مسائل کی آمجگاہ بن گیا غریب مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہسپتال بنیادی ضرورتوں سے محروم ہے اٹک کا ضلعی ہسپتا ل یتیم ہو گیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق اٹک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں الٹرا ساؤنڈسپیشلسٹ ڈاکٹر محمد علی بخاری کا تبادلہ حضرو ہو گیا ہے اور ایسے مریض جن کی بیماری کی تشخیص کے لیے الٹرا ساؤنڈ ٹیسٹ کی ضرورت ہے ان مریضوں کو ہسپتال سے باہر لیباریٹریز میں بھیجا جا رہا ہے جو سینکڑوں روپے دیکر اپنا ٹیسٹ کروا رہے ہیں جبکہ کئی ماہ گزرنے کے باوجود الٹر اساؤنڈ سپیشلسٹ کا انتظام نہ ہو سکا ہے ۔
ہسپتال انتظامیہ ایکسرے کرانے کا سرکاری ریٹ پندرہ روپے لینے کی بجائے ایک سو روپے وصول کر رہی ہے جو نادار مریضوں کے ساتھ ظلم ہے ۔ حاجی محمد سلیم ممتاز سماجھی شخصیت نے میڈیا کو بتایا کہ ایکسرے فلموں کی عدم دستیابی کا بہانہ بنا کر غریب عوام کو لو ٹا جارہا ہے ہسپتال انتظامیہ فنڈز کی کمی کا رونا رو رہی ہے ۔ جبکہ کئی ماہ سے سو روپے کے حساب سے غریب مریضوں سے لاکھوں روپے کی رقم اکٹھی کی جا چکی ہے انہوں نے وزیر اعلی شہباز شریف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہےمزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.