این اے 153 ملتان کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) نے میدان مارلیا ،لیگی امیدوار قاسم نون ایک لاکھ 12ہزار 238 ووٹ لیکر کامیاب
تحریک انصاف کے غلام عباس کھاکھی دوسرے اور پیپلزپارٹی کے امیدوار اکرم کنہوں تیسرے نمبر رہے لیگی امیدوار کی کامیابی پر کارکنوں اور حامیوں کا جشن،بھنگڑے ،مٹھائیاں تقسیم،مبارکبادیں
جمعرات 17 مارچ 2016 22:21
ملتان،جلالپورپیروالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء) این اے 153جلالپورپیروالا ملتان کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ(ن)کے امیدواررانا قاسم نون غیرسرکاری ،غیرحتمی نتائج کے مطابق ایک لاکھ 12ہزار 238 ووٹوں کی بھاری اکثریت لیکر کامیاب ہوگئے۔پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ملک غلام عباسی کھاکھی 33238 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پراور پیپلزپارٹی کے اکرم کنہوں26824 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔
مسلم لیگ (ن)کے امیدوار کی کامیابی پر ان کے حامی سٹرکوں پر نکل آئے ،کامیابی کا جشن منایا ،بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن)کے سابق ایم این اے دیوان عاشق بخاری کی جعلی ڈگری کیس کے مسئلے پر نااہلی کے نتیجے میں خالی ہونی والی نشست پر الیکشن جمعرات کو منعقد ہوئے۔(جاری ہے)
حلقے میں کل 276پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔
فوج اور پولیس کی نگرانی میں پولنگ مکمل طور پرپرامن رہی۔ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ(ن)کے رانا قاسم نون ،تحریک انصاف کے ملک غلام عباس کھاکھی اور پیپلزپارٹی کے اکرم کنہوں سمیت 10امیدوار میدان میں تھے۔پولنگ صبح 8بجے سے شام 5بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔بارش کے باعث اگرچہ صبح کے وقت ووٹروں کا رجحان پولنگ اسٹیشنوں کی طرف بہت کم رہا،تاہم دن گیارہ بجے کے بعد پولنگ اسٹیشنوں پرشرکاء کا رش دیکھنے میں آیا۔آزاد ذرائع کے مطابق مجموعی طورٹرن آؤٹ 40سے45فیصدرہا۔مسلم لیگ(ن) اورتحریک انصاف کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور پارٹی عہدیدران دن بھر پولنگ کیمپوں کا دورہ کرتے رہے ،اس موقع پر پارٹی کارکنوں نے اپنے امیدواروں کے حق میں نعرہ بازی کی۔ضمنی الیکشن میں تمام پولنگ اسٹیشنوں کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ(ن)کے امیدوار رانا قاسم نون نے ایک لاکھ 12ہزار 238ووٹ لیکر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے ۔تحریک انصاف کے امیدوار ملک غلام عباس کھاکھی33238 ووٹ لیکر دوسرے نمبر اور پیپلزپارٹی کے امیدوار اکرم کنہوں26824 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔ن لیگی امیدوارکی کامیابی کی اطلاعات ملتے ہی ان کے حامی اور لیگی کارکن سڑکوں پر نکل آئے،ان کی کامیابی کا جشن منایا۔اس موقع پر کارکنوں نے رقص کیا،بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔کارکنوں کی بڑی تعداد راناقاسم نون کے ڈیرہ پر پہنچ گئی اور ان کو کامیابی پرمبارکباد دی۔مزید قومی خبریں
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.