موجودہ حکومت توانائی بحران کا خاتمہ کر کے دم لے گی‘ موجودہ حکومت اس بحران کا خاتمہ کرکے دم لے گی،ایل این جی کی آمد سے بھی اس بحران کے خاتمے میں مد د ملے گی

وزیراعظم کے مشیرانجینئر امیر مقام کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 17 مارچ 2016 22:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ توانائی بحران کے خاتمے کیلئے منصوبوں پر دن رات کام جاری ہے اور موجودہ حکومت اس بحران کا خاتمہ کرکے دم لے گی،ایل این جی کی آمد سے بھی اس بحران کے خاتمے میں مد د ملے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کے دفتر میں خیبر پختوانخواہ کے منصوبوں کے حوالے سے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر مینیجنگ ڈائریکٹر ایس این جی پی ایل امجد لطیف سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔امیر مقام نے کہا کہ خیبرپختوخواہ میں توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے جاری منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت سے مطمئن ہوں اوراس بارے میں وزیر اعظم کو تفصیلی آگاہ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انجینئر امیر مقام نے لاہور میں نیسپاک کے مرکزی دفتر کا بھی دورہ کیا جہاں نیسپاک امجد کے ذمہ داران نے مشیر وزیراعظم امیر مقام کو مختلف منصوبوں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔

اس موقع پر امیر مقام نے کہا کہ بریفنگ کے دوران جن مسائل کے حوالے سے نشاندہی کی گئی ہے ان سے وزیر اعظم کو بھی آگاہ کروں گا کیونکہ وزیراعظم نے مجھے خاص طور پر خیبر پختونخواہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی آگاہی کے حوالے سے بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیسپاک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :