پاکستان میں ہر سال پانچ ہزار سے زائد بچے ٹیڑھے پاوٴں کے ساتھ پیدا ہو رہے ہیں، طبی ماہرین

جمعرات 17 مارچ 2016 22:27

کراچی ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ پیدائشی طور پر بچوں کے پیروں اور ہاتھوں کا ٹیڑھا پن ایک قابل علاج بیماری ہے، پاکستان میں ہر سال پانچ ہزارسے زائد بچے ٹیڑھے پاوٴں کے ساتھ پیدا ہورہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بچوں میں ہڈیوں کے ٹیڑھے پن پر جناح اسپتال میں ہونے والی چار روزہ تیسری عالمی پیڈز آرتھوپیڈی کون 2016 ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ماہرین نے بتایا کہ دنیا بھر میں ایسے نئے کیسز کی تعداد ڈھائی لاکھ سالانہ ہے، اگر بروقت تشخیص اور علاج شروع کر دیا جائے تو 95 فیصد تک بچوں کا مکمل علاج ہوجاتا ہے۔کانفرنس میں امریکہ ، بھارت اور متحدہ عرب امارات سے بھی ماہرین شریک ہیں تقریب کی مہمان خصوصی اسپیشل سیکریٹری صحت سندھ ڈاکٹر شیریں ناریجو تھیں۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر چیف ڈائریکٹر پونسٹی انٹرنیشنل پروفیسر جوز مرکونڈے، پروفیسر علی محمد انصاری، صدر پاکستان آرتھوپیڈک ایسوسی ایشن پروفیسر محمد امین چنائے، چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی پروفیسر انیس بھٹی، ڈاکٹر مہتاب احمد پروانی، پروفیسر منصور علی خان، پروفیسر جاوید علی دیگر نے خطاب کیا اور ٹیڑھے پاوٴں کے حوالے سے اپنی تحقیق کے بارے آگاہ کیا۔

کانفرنس 20 مارچ تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :