کراچی ایکسپو سینٹر میں 12 ویں پلاسٹک پرنٹنگ، پیکجنگ کی نمائش

جمعرات 17 مارچ 2016 22:30

کراچی ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) کراچی ایکسپو سینٹر میں بارہویں انٹرنیشنل پلاسٹک پرنٹنگ، پیکجنگ کی نمائش جاری ہے۔ غیر ملکی مندوبین کی بڑی تعداد نمائش میں شرکت کررہی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی ایکسپوسینٹرمیں فیکٹ کے زہر اہتمام پلاسٹک انڈسٹری سے وابستہ افراد کی تین روزہ نمائش ایک سو بیس سیزائد غیر ملکی مندوبین نے اپنی مصنوعات کومتعارف کرانے کیلئے اسٹالز لگائے ہیں۔ نمائش میں بیرون ممالک سے آنے والے مندوبین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پلاسٹک انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ پلاسٹک پیکجنگ اور فوڈ ایکوپمنٹ کی نمائش میں جدید ٹیکنالوجیز کیلئے پاکستانی سرمایہ کار بین الاقوامی پروڈکٹس سے استفادہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :