بعض عورتیں مردوں پر تشدد کرتی ہیں،گھر سے نکال دیتی ہیں‘ ممبر اسلامی نظریاتی کونسل زاہد محمود قاسمی نے تحفظ مرداں بل لانے کی سفارش کر دی

جمعرات 17 مارچ 2016 22:35

بعض عورتیں مردوں پر تشدد کرتی ہیں،گھر سے نکال دیتی ہیں‘ ممبر اسلامی ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے ’’تحفظ مرداں بل ‘‘لانے کی سفارش کر دی۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی کے نام لکھے گئے خط میں ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بعض عورتیں مردوں پر تشدد کرتی ہیں ۔

ایسی خواتین مردوں کو گھر سے نکال دیتی ہے۔

(جاری ہے)

مردوں کو ایسی عورتوں سے بچانے کے لئے بل لانے کیلئے سفارشات مرتب کی جائیں ۔ خط میں عوام کے اس مطالبے کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ قرآن و سنت کی روشنی میں مردوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے بھی بل لانے کی ضرورت ہے ۔اسلام میں مردوں کے بھی حقوق ہیں لیکن مردوں کے حقوق کی حق تلفی ہو رہی ہے لہٰذا تحفظ مرداں بل کے لئے سفارشات مرتب کر کے بھجوائی جائیں۔یاد رہے کہ زاہد محمود قاسمی تحفظ حقوق نسواں بل پر بنائی گئی حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کرنے والی علماء کی کمیٹی میں بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :