فیصل آباد ،محکمہ زراعت شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول کا ضلع میں پیسٹی سائیڈز ڈیلرز کے لائسنسوں کے اجراء اور تجدید کیلئے شیڈول کا اعلان

جمعرات 17 مارچ 2016 22:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) محکمہ زراعت شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول نے ضلع فیصل آباد میں پیسٹی سائیڈز ڈیلرز کے لائسنسوں کے اجراء اور تجدید کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کیلئے درخواستیں یکم اپریل سے گیارہ اپریل 2016 ء تک وصول کی جائیں گی جبکہ ٹریننگ کا آغاز بھی گیارہ اپریل سے ہو گا ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول ڈاکٹر عامر رسول کے مطابق نئے درخواست گزار ٹریننگ فیس مبلغ دو ہزار روپے جبکہ تجدید مبلغ پانچ سو روپے چالان نمبر 32 کے ذریعے سٹیٹ بینک یا نیشنل بینک میں جمع کروا سکتے ہیں ۔

ہر لحاظ سے مکمل درخواستیں دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول پلانٹ پتھالوجیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے دفتر میں گیارہ اپریل 2016 تک پہنچ جانی چاہئیں ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ نئے لائسنسز کے اجراء کے لئے درخواست گزار سادہ کاغذات پر درخواست لکھ کر سند میٹرک‘ شناختی کارڈ ‘ ڈومیسائل ‘ پاسپورٹ سائز فوٹو چار عدد تمام کاغذات کی کاپیاں تصدیق شدہ منسلک کریں گے جبکہ تجدید کے لئے ڈیلرز پرانے لائسنس کی فوٹو کاپی بھی ساتھ لگائیں ۔

متعلقہ عنوان :