فیصل آباد ،محکمہ زراعت شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول کا ضلع میں پیسٹی سائیڈز ڈیلرز کے لائسنسوں کے اجراء اور تجدید کیلئے شیڈول کا اعلان
جمعرات 17 مارچ 2016 22:40
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) محکمہ زراعت شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول نے ضلع فیصل آباد میں پیسٹی سائیڈز ڈیلرز کے لائسنسوں کے اجراء اور تجدید کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کیلئے درخواستیں یکم اپریل سے گیارہ اپریل 2016 ء تک وصول کی جائیں گی جبکہ ٹریننگ کا آغاز بھی گیارہ اپریل سے ہو گا ۔
(جاری ہے)
اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول ڈاکٹر عامر رسول کے مطابق نئے درخواست گزار ٹریننگ فیس مبلغ دو ہزار روپے جبکہ تجدید مبلغ پانچ سو روپے چالان نمبر 32 کے ذریعے سٹیٹ بینک یا نیشنل بینک میں جمع کروا سکتے ہیں ۔
ہر لحاظ سے مکمل درخواستیں دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول پلانٹ پتھالوجیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے دفتر میں گیارہ اپریل 2016 تک پہنچ جانی چاہئیں ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ نئے لائسنسز کے اجراء کے لئے درخواست گزار سادہ کاغذات پر درخواست لکھ کر سند میٹرک‘ شناختی کارڈ ‘ ڈومیسائل ‘ پاسپورٹ سائز فوٹو چار عدد تمام کاغذات کی کاپیاں تصدیق شدہ منسلک کریں گے جبکہ تجدید کے لئے ڈیلرز پرانے لائسنس کی فوٹو کاپی بھی ساتھ لگائیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.