فیکٹری ایریا پولیس نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ابوبکر عرف موٹا ڈکیت گینگ کے 4ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا
ہزاروں روپے نقدی،دوموٹر سائیکلیں،تین لیپ ٹاپ،18 موبائل فونز،5پسٹلز اور35گولیاں برآمد کرلی گئیں
جمعرات 17 مارچ 2016 22:48
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) فیکٹری ایریا پولیس نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ابوبکر عرف موٹا ڈکیت گینگ کے 4ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ہزاروں روپے نقدی،دوموٹر سائیکلیں،تین لیپ ٹاپ،18 موبائل فونز،5پسٹلز اور35گولیاں برآمد کرلیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا جس پر ایس پی کینٹ امتیاز سرور نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی ڈیفنس سرکل محمد الیاس کو چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ۔
ڈی ایس پی ڈیفنس سرکل محمد الیاس نے ایس ایچ او فیکٹری ایریا حماد اختر اوردیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی اور اس خطرناک ڈکیت گینگ کی گرفتاری کا ٹاسک دیا جس پرپولیس کی اسپیشل ریڈنگ پارٹی نے ماہرانہ منصوبہ بندی کرکے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ابوبکر عرف موٹاڈکیت گینگ کے4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔(جاری ہے)
ملزمان میں ابوبکر عرف موٹا، شوکت عرف بھولا،عبدل عرف عبدلی ،زمان ، عامر اورعلی حمزہ شامل ہیں ۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان سے 20مقدمات ٹریس ہوئے۔ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے شعبہ ہائے تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے جن سے مزید برآمدگی اور انکشافات کی توقع ہے ۔ایس پی کینٹ امتیاز سرور نے ابوبکر عرف موٹا ڈکیت گینگ کی گرفتار ی پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا حماد اختر اور خصوصی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.