اثاثے چھپانے کا رواج اور کرپشن کی عادت ختم کئے بغیر ملک مستحکم نہیں ہو سکتا،عمران خان
حکمران پنجاب پولیس کو غیر سیاسی نہیں ہونے دیتے،ارکان اسمبلی کو بلدیاتی کونسلروں کے کام پر لگاکر ان کو قانون سازی سے دور کردیا گیا ہے ترقیاتی فنڈز نچلی سطح پر منتقل ہونا چاہئیں،(ن)لیگ والوں کے پاس جیتنے کے لئے صرف دھاندلی کا راستہ رہ گیا ہے، وزیرآباد میں ضمنی الیکشن میں پارٹی امیدوار کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں جلسہ عام سے خطاب
جمعرات 17 مارچ 2016 22:49
وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ اثاثے چھپانے کا رواج اور کرپشن کی عادت ختم کئے بغیر ملک مستحکم نہیں ہو سکتا۔حکمران پنجاب پولیس کو غیر سیاسی نہیں ہونے دیتے۔ارکان اسمبلی کو بلدیاتی کونسلروں کے کام پر لگاکر ان کو قانون سازی سے دور کردیا گیا ہے ۔ترقیاتی فنڈز نچلی سطح پر منتقل ہونا چاہئیں۔
(ن)لیگ والوں کے پاس جیتنے کے لئے صرف دھاندلی کا راستہ رہ گیا ہے۔وہ وزیرآباد میں حلقہ این اے 101کے ضمنی الیکشن میں محمد احمد چٹھہ کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ کے پی کے میں بلدیاتی نمائندوں کو فعال کر کے ترقیاتی کاموں کے لئے 44ارب روپے نچلی سطح پر منتقل کئے ہیں جبکہ پنجاب میں اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہیں کئے جا رہے ہیں اور ارکان اسمبلی سے بلدیاتی کونسلروں کا کام لیا جا رہا ہے بلکہ یہاں صرف وہ کام ہوتا ہے جس کا مغل اعظم حکم کر تے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.