وزیراعظم محمد نوازشریف کی رانا قاسم نون کوحلقہ این اے 153 ملتان میں بھاری اکثریت سے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد
جمعرات 17 مارچ 2016 22:50
اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے رانا قاسم نون کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 153 ملتان میں بھاری اکثریت سے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پر بھاری اکثریت سے اعتماد کے اظہار پر ملتان کے عوام کو بھی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام نے ہمارے امیدوار کے حق میں فیصلہ دیا ہے جس سے اس بات کا اظہار ہوتا ہے کہ علاقے کے عوام حکومتی پالیسیوں کو سراہتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ انتخابی نتیجہ سے حکومتی کارکردگی کا واضح اظہار ہوتا ہے جسے ملتان کے عوام نے تسلیم کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ تمام جمہوری ممالک میں کسی بھی سیاسی جماعت کی مقبولیت عوام کے ووٹوں سے ظاہر ہوتی ہے اور کسی بھی حکومت کے اچھے کام کا اندازہ لوگوں کے ووٹوں کے ذریعے لگایا جا سکتا ہے اور آج ہمارے امیدوار کی بھاری اکثریت سے کامیابی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا واضح عکاس ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.