وزیراعظمکی این اے153پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا قاسم نون کو ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد
بی پنجاب کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے ، رانا قاسم نون کی کامیابی عوام کا مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں پر اظہار اعتماد ہے،ملتان کے ضمنی انتخاب کا نتیجہ ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،جمہوری ملکوں میں عوام کے ووٹ سیاسی جماعت کی مقبولیت کا احاطہ کرتے ہیں ، (ن) لیگ کی بھاری کامیابی عوام دوست حکومتی پالیسیوں کی مقبولیت کی عکاس ہے ۔ہماری پالیسیوں کا محور عام آدمی کے مسائل حل کرنا ہے،نوازشریف کا بیان
جمعرات 17 مارچ 2016 22:50
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف نے ملتان کے حلقہ این اے153پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا قاسم نون کو ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے ، رانا قاسم نون کی کامیابی عوام کا مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں پر اظہار اعتماد ہے۔
جمعرات کو ایک بیان میں وزیراعظم نواز شریف نے ملتان کے حلقہ این 153کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کرنے پر ملتان کی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے،انا قاسم نون کی کامیابی عوام کا مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں پر اظہار اعتماد ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ ملتان کے ضمنی انتخاب کا نتیجہ ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،جمہوری ملکوں میں عوام کے ووٹ سیاسی جماعت کی مقبولیت کا احاطہ کرتے ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.