وزیراعظمکی این اے153پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا قاسم نون کو ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد

بی پنجاب کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے ، رانا قاسم نون کی کامیابی عوام کا مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں پر اظہار اعتماد ہے،ملتان کے ضمنی انتخاب کا نتیجہ ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،جمہوری ملکوں میں عوام کے ووٹ سیاسی جماعت کی مقبولیت کا احاطہ کرتے ہیں ، (ن) لیگ کی بھاری کامیابی عوام دوست حکومتی پالیسیوں کی مقبولیت کی عکاس ہے ۔ہماری پالیسیوں کا محور عام آدمی کے مسائل حل کرنا ہے،نوازشریف کا بیان

جمعرات 17 مارچ 2016 22:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف نے ملتان کے حلقہ این اے153پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا قاسم نون کو ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے ، رانا قاسم نون کی کامیابی عوام کا مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں پر اظہار اعتماد ہے۔

جمعرات کو ایک بیان میں وزیراعظم نواز شریف نے ملتان کے حلقہ این 153کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کرنے پر ملتان کی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے،انا قاسم نون کی کامیابی عوام کا مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں پر اظہار اعتماد ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ ملتان کے ضمنی انتخاب کا نتیجہ ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،جمہوری ملکوں میں عوام کے ووٹ سیاسی جماعت کی مقبولیت کا احاطہ کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

عوام کے ووٹ حکومتی کارکردگی کو جانچنے کا بہترین ذریعہ ہیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی بھاری کامیابی عوام دوست حکومتی پالیسیوں کی مقبولیت کی عکاس ہے ۔ہماری پالیسیوں کا محور عام آدمی کے مسائل حل کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں کامیابی پر اﷲ تعالیٰ اور عوام کے شکر گزار ہیں ۔ عوام نے مستحکم اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے مسلم لیگ (ن) کو مینڈیٹ دیا ۔حکومتی پالیسیوں سے پسماندہ علاقوں کا احساس محرومی کم ہوگا۔ اصلاحاتی ایجنڈے کے ذریعے ہی ملک کا ہر حصہ یکساں ترقی کر سکتا ہے ۔