شہباز شریف کی پرعزم قیادت میں پنجاب ہیلتھ ریفارمز روڈ میپ پر برق رفتاری سے کام ہو رہا ہے

برطانیہ کے خصوصی نمائندے سرمائیکل باربر کا وزیر اعلی پنجاب کی کاوشوں کو خراج تحسین

جمعرات 17 مارچ 2016 22:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی پرعزم قیادت میں پنجاب ہیلتھ ریفارمز روڈ میپ پر انتہائی برق رفتاری سے پیشرفت ہو رہی ہے اور صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کے لئے اقدامات کی وزیر اعلی شہباز شریف کی جانب سے ذاتی نگرانی کی وجہ سہ صورتحال بہتر ہوئی ہے - اس امر کااظہار برطانیہ کے خصوصی نمائندے سرمائیکل باربر نے پنجاب ہیلتھ ریفارمز روڈ میپ پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس کے دوران کیا- سرمائیکل باربر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے زبردست ویژن اور محنت کے بحث صحت عامہ کے حوالے سے مقررکردہ اہداف کو نہ صرف یقینی بنایا جا رہا ہے بلکہ گزشتہ تین ماہ کے دوران نمایا ں پیشرفت قابل تعریف ہے -

متعلقہ عنوان :