ہماری حکومت وفاق سے عنقریب باضابطہ مطالبہ کرنے جا رہی ہے کہ نویں قومی مالیاتی ایوارڈ کی تشکیل کیلئے این ایف سی کمیشن کا اجلاس بلائے تاکہ وفاق اور صوبوں کے مابین وسائل کی تقسیم کا نیا اور دیرپا فارمولا طے کیا جا سکے
صوبائی وزیرخزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ کا اجلاس سے خطاب
جمعرات 17 مارچ 2016 22:53
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء ) خیبرپختونخوا کے وزیرخزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ہماری حکومت وفاق سے عنقریب باضابطہ مطالبہ کرنے جا رہی ہے کہ نویں قومی مالیاتی ایوارڈ کی تشکیل کیلئے این ایف سی کمیشن کا اجلاس بلائے تاکہ وفاق اور صوبوں کے مابین وسائل کی تقسیم کا نیا اور دیرپا فارمولا طے کیا جا سکے وہ سول سیکرٹریٹ پشاور کے کانفرنس روم میں نویں قومی مالیاتی ایوارڈ کی تیاریوں سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی زیرصدارت کر رہے تھے جس میں کمیشن کے ممبر پروفیسر محمد ابراہیم خان، کنسلٹنٹ احتشام خان، محکمہ خزانہ کے سیکرٹری علی رضا بھٹہ اوردیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس میں ایوارڈ کی تیاریوں سے متعلق اب تک ہونے والے تمام اقدامات اور لائحہ عمل پر تفصیلی بحث کی گئی اور بعض ضروری سفارشات کی تیاری کے علاوہ متعدد فیصلے بھی کئے گئے مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے این ایف سی کمیشن کیلئے ممبر کی تقرری کے بعد کمیشن کی تشکیل کا مرحلہ بھی مکمل ہوگیا ہے اسلئے اجلاس کی طلبی اور قومی مالیاتی ایوارڈ کی تیاری بھی ناگزیر ہوچکی ہے اسی طرح انہوں نے کہا کہ مرکز سے یہ مطالبہ بھی کیا جائے گا کہ اسے تفویض کردہ گرانٹس اور سبسڈیز کی موضوعاتی رپورٹ بھی جلد از جلد مکمل کی جائے تاکہ صوبے اس پر اپنی آراء بروقت دے سکیں اور یہ قومی فریضہ بھی وسیع تر قومی مفاد میں جلد پایہ تکمیل کو پہنچ سکے انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر اقدام عوام کی فلاح و بہبود اور ان کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے ہوتا ہے جسکے ہم پوری تندہی سے کوشاں ہیں اور یہی جذبہ مرکز کا بھی ہونا چاہئے تاکہ ملک بھر کے عوام کو قومی دھارے میں شرکت کیلئے زیادہ مواقع مہیا ہوں اور صوبے یکساں ترقی کر سکیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.