ٹی20ورلڈکپ،سری لنکا نے افغانستان کو6وکٹوں سے شکست دیدی
154رنزکاہدف انیسویں اوورمیں چاروکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا دلشان نے56گیندوں پر تین چھکوں اورآٹھ چوکو ں کی مدد سے83رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی،مین آف دی میچ قرارپائے افغانستان نے مقررہ بیس اوورزمیں7وکٹوں کے نقصان پر153رنزبنائے،اصغر ستنکزئی کی47گیندوں پر62رنزکی اننگ رائیگاں
جمعرات 17 مارچ 2016 22:57
کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) آئی سی سی ٹی20 کرکٹ ورلڈکپ میں سری لنکا نے افغانستان کو6وکٹوں سے شکست دیدی،154رنزکاہدف انیسویں اوورمیں چاروکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا،دلشان نے56گیندوں پر تین چھکوں اورآٹھ چوکو ں کی مدد سے83رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی،افغانستان نے مقررہ بیس اوورزمیں153رنزبنائے،اصغر ستنکزئی کی47گیندوں پر62رنزکی اننگ رائیگاں۔
جمعرات کوکھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا اورمقرررہ بیس اوورزمیں اصغر ستنکزئی کی شاندار نصف سنچری کی بدولت سری لنکا کو جیتنے کے لیے 154 رنز کا ہدف دیا۔تھیوز کے دوسرے اوور ہی میں محمد شہزاد 8رنزبناکرآؤٹ ہوگئے۔نور علی زدران رنگنا ہیراتھ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔(جاری ہے)
نور علی 23 گیندوں پر 20 رنز بنا سکے۔کریم صادق کھیلنے آئے لیکن تھشارا پریرا کی گیند پر شاٹ کھیلتے ہوئے کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
افغانستان کے بلے بازوں نے پہلے دس اوور میں صرف 47 رنز بنائے۔11 ویں اوور میں ہیراتھ نے محمد نبی کو بھی ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ستنکزئی نے اس موقع پر زبردست اننگز کھیلی اور چار چھکوں اور تین چوکوں میں مدد سے 62 رنز سکور کیے۔سری لنکا کی طرف سے تھشارا پریرا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔دفاعی چیمپئن سری لنکا نے154رنزکے ہدف کا تعاقب بڑے جارحانہ انداز میں کیا پہلے پانچ اوور میں 41 رنز بنائے پہلی وکٹ چندی مل کی گری چندی مل نے 17 گیندوں پر 18 رنز بنائے ان کی وکٹ محمد نبی نے لی۔ 58 کے مجموعے پر تھیرمانے راشد خان کی گیندپربولڈ ہوگئے اس کے بعدتھشاراپریرا دلشان کاساتھ دینے آئے جو12رنزبنانے کے بعدرن آؤٹ ہوگئے ۔چوتھا نقصان سری لنکا کو کاپوگیدراکااٹھاناپڑا جب محمدنبی کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے جبکہ دوسری طرف دوسری طرف دلشان نے جارحانہ اندازمیں اپنی نصف سنچری مکمل کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردارادا کیاانیسویں اوورمیں سری لنکانے154رنزکاہدف چاروکٹوں کے نقصان پرپوراکرلیا دلشان نے56گیندوں پر تین چھکوں اورآٹھ چوکو ں کی مدد سے83رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی جبکہ میتھیوز21رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔افغانستان کی طرف سے محمدنبی اورراشدخان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.